190 ملین پاؤنڈ فیصلے کے بعد شاہد خاقان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کا اکٹھ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پائونڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔ اس اہم سیاسی رابطے کے موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے رہنما سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے سب کو بات کرنی ہوگی۔ بعد ازاں اپوزیشن رہنماؤں نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات سب کو مل کر کرنی چاہئے، اچکزئی صاحب نے دعوت دی ہے کہ سب اکٹھے ہوں، ہمیں اس بات سے اتفاق ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی ہماری اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جو پاکستان کی سالمیت، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں وہ اکٹھے ہوں۔ اسد قیصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے آج ایک لائحہ عمل بنایا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ سارے وزراء اور عملہ ان کا اپنا ہے، یہ ہماری ملاقات کیوں نہیں کراتے؟۔ جوڈیشل کمیشن کے لیے ساری جماعتیں بیٹھیں اور بات کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئین کی بالادستی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کے رہنما
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کروائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں۔