تمام جماعتیں سندھ کے مفادات کیلئے جدوجہد میں شامل ہوں،کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 26 جنوری کو حیدرآباد میں ‘دریائے سندھ اور زراعت کو درپیش خطرات اور ان کا حل’ کے عنوان سے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے جماعت اسلامی کی دعوت قبول کرتے ہوئے پانی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ کی صورت حال اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سندھ کے سنگین مسائل بدامنی، ڈاکو راج اور سندھ کے پانی پر نئے کینالوں کی تعمیر کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نہ صرف سندھ کے پانی پر بلکہ مجموعی طور پر پورے سندھ کو بچانے کے لیے ‘سندھ بچاؤ تحریک’ شروع کرنے کی ضرورت ہے، تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کو مل کر ہر سطح پر ظلم کے اس نظام کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کو منظم کرنا چاہیے۔سندھ پر 16 سال سے مسلط پیپلزپارٹی کی کرپٹ اور بدترین حکمرانی سے چھٹکارا پانے کے لیے مزاحمت کے سوا اب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ پر ملکیت کے دعویدار پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کی زمینیں کمپنی سرکار کے اشارے پر نجی کمپنیوں کو دے کر سندھ کے مفادات اور وسائل کی لوٹ مار کے تمام رکارڈ توڑدیے ہیں۔ سندھ حکومت آبادکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی زمینوں پر قبضے کو روکنے کے بجائے کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار اور بستیوں کو برباد کرنے کے لیے قبضا مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے آبادکاروں اور کسانوں کو ان کے حقوق سے محروم کر رہی ہے۔جماعت اسلامی سندھ نے سندھ کی زمینوں پر قبضے اور دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے کیخلاف 26 جنوری کو حیدرآباد میں ‘پانی کانفرنس’ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام سیاسی، مذہبی، سماجی، آبادکار تنظیموں سمیت وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کر رہے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ سندھ کے وسائل پر قبضیاور سندھودریا پر نئی نہریں بنانے کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں اپنے باہمی اختلافات کو بھول کر اس قومی جدوجہد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔ جماعت اسلامین نے ہمیشہ سے سندھ کے اہم مسائل پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی، علامہ حزب اللہ جکھرو، مولانا عبدالقدوس احمدانی،زاہد حسین راجپر اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان نیازی، سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی، سیکرٹری مذہبی امور مولانا جمیل اظہر وتھرہ، سینئر نائب صدر جعفر الحسن، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ جنرل سیکرٹری سندھ کے
پڑھیں:
حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے یکجہتی غزہ مارچ کیا گیا جس میں حافظ نعیم نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدیکر کے آئے، بتایا جائے انہیں کس نے پاکستان سے اسرائیل بھیجا تھا، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبا سے سبق سیکھ لیں۔
حافظ نعیم نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنیکا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، بچوں کو شہید کیا گیا، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔حافظ نعیم نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا۔اس سے قبل جماعت اسلامی کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پر امن غزہ مارچ کرنے کی یقین دہانی پر فیض آباد انٹرچینج کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نیایکسپریس وے پر پرامن مارچ کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد فیض آباد کو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت رہی۔ ڈی چوک، سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے۔
مارچ سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں وفاقی وزرا سے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجتی مارچ کو روکے، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔
رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نوگوایریا نہ بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسنCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم