پاکستان کا مقامی سطح پر تیار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جارہا ہے
راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیاری کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا، چینی میڈیا نے پاکستان کے مقامی سطح پر تیارکردہ پہلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیاہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی سیٹلائٹEO-1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے جو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ فوڈ سیکورٹی اور واٹر مینجمنٹ کی مدد کیلیے بھی سیٹلائٹ استعمال میں لایا جائے گا اور سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کا خلا میں
پڑھیں:
ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیار
علی ساہی: وی وی آئی پیز،غیرملکیوں وحساس ڈیوٹیوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےاہم اقدام، اہم ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیارکرلیاگیا۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ نےسائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئرتیارکیا، سافٹ ویئرسے ایک گھنٹے میں 800سےزائدملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جاسکتی، نئےبھرتی اوروی وی آئی پی کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جارہی۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر میں سوالات شامل اورمقررہ وقت میں ملازمین سے پرکروائےجاتےہیں، فیل ہونیوالےملازمین کووی وی آئی پیزکیساتھ ڈیوٹیوں پرتعینات نہیں کیا جاتا ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قبل ازیں سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےملازمین ہسپتالوں کےچکرلگاناپڑتےتھے،ہسپتالوں میں کئی کئی ہفتےلگ جاتےتھےاورمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتےتھے۔
سائیکلوجیکل پروفائلنگ کاسافٹ ویئر ایس پی یوکی خاتون افسرکیجانب سےتیارکیاگیا ،سافٹ ویئرکی تیاری سےوقت کی بچت کیساتھ ساتھ مطلوبہ نتائج بھی حاصل ہورہےہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم