نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں، فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صبا ح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ متاثرہ خاندانوں کو لاشوں کی وطن واپسی سمیت درست معلومات فراہم کی جائیں۔ دعا ہے کہ اللہ کریم کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فضل الرحمن
پڑھیں:
نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں، سلمان علی آغا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں، جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ اُمید ہے آئندہ ہم ویسی ہی کرکٹ کھیلیں گے، جیسا لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ بیٹرز آپ کو میچ اور بولرز آپ کو ٹورنامنٹ جتواتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حسن علی اور صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کام آسکتے ہیں، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کو چوتھی ٹرافی دلوائیں۔