ٹی پی ایل پراپرٹیز منصوبے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجنئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے 15 ملین اسکوائر فٹ پر گیٹڈ کمیونٹی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہوگا۔تقریب میں شرکا کو ٹی پی ایل کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ بھی کیا گیا۔علی جمیل نے بتایا کہ منصوبے میں رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور رہائشیوں کے لیے کھیل سمیت بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی پی ایل
پڑھیں:
ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہا انہوں نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل وائس پریزیڈنٹ ہیلاچیخوروف اور اُن کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں نجی شعبے کی اصلاحات، توانائی کی منتقلی، مؤثر بلدیاتی نظام، مالیات اور مکمل روزگار جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔فریقین نے ڈیورسیفائیڈ پیمنٹ رائٹس پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔
وزیرخزانہ نے ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔