سوڈانی فوج نے بھی امریکی پابندیوں کی مذمت کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان کی پورٹ سوڈان آمد پر شہری استقبال کررہے ہیں
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خلاف اعلان کردہ امریکی پابندیوں کو غیر اخلاقی قرار دے کر مسترد کردیا۔ بیان میں فوج نے کہا کہ فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان 21 ماہ کی جنگ کے بعد یہ پابندیاں صرف الجھن اور انصاف کے کمزور احساس کا اظہار کرتی ہیں۔ جنرل برہان نسل کشی کی سازش کے خلاف سوڈانی عوام کا دفاع کر رہے تھے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز امریکی محکمہ خزانہ نے جنرل برہان کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فوج پر اسکولوں، بازاروں اور اسپتالوں پر حملے کرنے اور خوراک کی کمی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔ وزی خارجہ بلنکن نے کہاکہ یہ پابندیاں واضح کرتی ہیں کہ فریقین میں سے کوئی بھی مستقبل کے پرامن سوڈان پر حکومت کرنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے آر ایس ایف کمانڈر محمد حمدان دقلو پر پابندیاں عائد کرنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس کے گروپ پر نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔ سوڈانی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکا کے غلط فیصلے کو غیر جانبداری کا دعویٰ کرتے ہوئے درست قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ نسل کشی کرنے والوں کی حمایت کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2023ء سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ میں ہزار وں افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جب کہ ایک کروڑ 20لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی اور لاکھوں قحط کا شکار ہو گئے۔ فریقین پر شہریوں کو نشانہ بنانے ، رہائشی علاقوں پر گولا باری کرنے اور نسل کشی کے الزامات ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایکس پر عمران خان بارے لکھنے پر پوسٹ کی رسائی محدود کردی جاتی ہے، جمائمہ خان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا کہنا ہے کہ ایکس پر جب بھی وہ عمران خان کے حوالے سے کچھ پوسٹ کرتی ہیں تو اس کی رسائی محدود کردی جاتی ہے۔
جمائما خان نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دو بیٹوں کو اپنے والد سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جنہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی اور تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہی واحد جگہ رہ گیا ہے جہاں وہ دنیا کو بتا سکتی ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ مگر ہر بار جب وہ عمران خان کے بارے میں کوئی بات شیئر کرتی ہیں تو پاکستان کے اندر، اور اکثر عالمی سطح پر بھی، ان کی پوسٹس کی رسائی تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے۔
ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست ، این سی سی آئی اے کو 15دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم
جمائما خان نے ایلون مسک کو یاد دلایا کہ انہوں نے “آزادیِ اظہار” کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ “ایسی آزادی جسے کوئی سن نہ سکے۔”
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ پر لگائی گئی visibility filtering کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکیں۔
مزید :