یورپی یونین نے ’’ایکس‘‘ کے اندرونی نظام کی تفصیل طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
یورپی یونین نے امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے حوالے سے بعض بنیادی دستاویزات طلب کی ہیں۔ ان دستاویزات کا تعلق ایکس کے مجموعی نظام سے ہے۔ یورپی یونین کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں کے خیالات کو زیادہ نمایاں کرکے لوگوں تک تیز رفتار رسائی ممکن بنانے میں ملوث رہا ہے۔
برطانوی اخبار دی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اس بات پر تحقیقات کر رہی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کس طور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا بھر سے مواد پوسٹ کیا جاتا ہے تاہم ان پلیٹ فارمز کا اندرونی الگورتھم انتہائی پیچیدہ ہے جسے اپنی مرضی کے مطابق اور مطلوب نتائج حاصل کرنے کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔
ایکس کی انتظامیہ جس طرح کے مواد کو زیادہ نمایاں کرنا چاہتی ہے کردیتی ہے۔ جو مواد دبانا ہو وہ دبانے میں کامیاب رہتی ہے۔ یورپی یونین کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ایکس نے کئی مواقع پر یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں ہونے والا عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور ایسا کرنے میں بہت حد تک کامیاب رہا۔
یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ایکس پر غیر قانونی یا غیر اخلاقی طریقِ کار اپنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایکس پر پاکستان میں بھی پابندی لگائی جاتی رہی ہے۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے بہت سے ملکوں میں اپوزیشن جماعتیں اپنے اہداف حاصل کرتی رہی ہیں۔ بہت سے حکومتوں نے تنقید اور مخالفانہ مہم روکنے کے لیے ایکس پر پابندی لگانے میں دیر نہیں لگائی۔ سوشل میڈیا پورٹلز کی دنیا میں ایکس کا مقام بہت بلند ہے کیونکہ یہ بہت تیز رفتار ہے اور اِس کی رسائی غیر معمولی نوعیت کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پلیٹ یورپی یونین
پڑھیں:
کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھنے میں آئیں، جہاں ان کا کیژوئل اور آرام دہ انداز توجہ حاصل کرنے کے بجائے ایک اور چیز نے مداحوں کی نگاہیں اپنی جانب کھینچ لیں وہ تھا ان کے ہاتھ میں تھاما ہوا لگژری فیس ماسک۔
کریتی سینن نے ایک آف وائٹ وی۔ نیک سویٹر کے ساتھ ہم رنگ جینز، سفید جوتے اور دھوپ کے چشمے پہن رکھے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں وہ نہایت اسٹائلش نظر آئیں، مگر اصل موضوع گفتگو ان کا ’بربری‘ ماسک بن گیا، جس کی قیمت 10,000 روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اداکارہ نے یہ مہنگا ماسک پہنا نہیں تھا بلکہ صرف اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by The Closet Diaries (@theclosetdiariess)
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے۔
کسی نے اسے ’پیسوں کا ضیاع‘ کہا، تو کچھ مداحوں نے اسے اداکارہ کا ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا، ”10,000 روپے کا ماسک جو پہنا بھی نہیں گیا؟“ جبکہ ایک اور نے طنزیہ لکھا، ”ایسا ہی ماسک میٹرو اسٹیشن کے باہر 30 روپے میں ملتا ہے!“ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ عام ماسک بھی وہی کام کرتا ہے جو اتنے مہنگے ماسک سے متوقع ہے۔
اداکارہ حال ہی میں برطانیہ سے چھٹیاں گزار کر واپس آئی ہیں، جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ”ایک بہت ضروری ری سیٹ۔“
کریتی سینن اپنے آنے والے پروجیکٹس میں بھی مصروف ہیں اور جلد ہی فلم تیرے عشق میں اور کوک ٹیل 2 میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل سے دور روک لیا تاکہ بہانہ بنا سکیں ملاقات کیلئے کوئی آیا ہی نہیں، علیمہ خان