یمن کے دور افتادہ جزیرے پر امارات کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
یمن کے ایک دور افتادہ جزیرے پر ایئر اسٹرپ (فضائی پٹی) کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فضائی پٹی یا چھوٹے ایئر پورٹ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اِس جزیرے کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا۔
خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ یہ فضائی پٹی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر کردہ ہے کیونکہ سعودی عرب کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے بھی خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔
حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کا بنیادی مقصد یہ بتانا تھا کہ ملیشیا نے ابھی دم نہیں توڑا بلکہ اپنی سہولت کے مطابق کہیں بھی حملہ کرسکتی ہے۔ جزیرے پر حوثی ملیشیا کے حملے نے خطے میں جہاز رانی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ اس حملے کے بعد بہت سے تجارتی جہازوں کو اپنا روٹ بدلنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ غزہ کے بحران کے دوران حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں کئی بار تجارتی جنگوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث سیکڑوں تجارتی جہازوں کو اپنا روٹ تبدیل کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں عالمی تجارت بھی متاثر ہوئی۔ شپنگ کے شعبے سے وابستہ درجنوں کو اداروں کو روٹ کی تبدیلی کے نتیجے میں اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا۔
حوثی حملے کا نشانہ بننے والا جزیرہ عبدالکری خلیجِ عدن کے دہانے پر بحرِ ہند میں واقع ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یمن میں سعودی عرب اور دیگر ممالک نے متعدد ہوئی اڈے بنائے ہیں تاکہ اسٹریٹجک ڈیپتھ یقینی بنائی جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حوثی ملیشیا ملیشیا نے
پڑھیں:
نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
سابق وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں قیام بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے صحت کے مسائل کے باعث پاکستان واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
نواز شریف نے مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ برطانیہ کی قیادت کی یہ بھی خواہش ہے کہ نواز شریف کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن چلے گئے۔
نواز شریف 2 ہفتوں کے دورے پر لندن پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر قیام بڑھا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹکٹ ری شیڈول طبیعت ناساز قیام بڑھا دیا لندن نواز شریف وطن واپسی وی نیوز