سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خارجی ہلاک کردیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خارجی ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں اور علاقے کے معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔