عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج شام ماسکو میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدے پر دستخط کیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج شام ماسکو میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے بارے میں شقوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے ایرانی صدر آج صبح دو روزہ تاجکستان کے دورے کے بعد روس کے دارالحکومت میں پہنچے۔ پزشکیان نے روس کے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے صدر روس کے

پڑھیں:

روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان

روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

ماسکو (آئی پی ایس )روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے تمام کارروائیوں ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اپنی فوج کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
کریملن میں ملاقات کے دوران پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف کو بتایا کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر ایسٹر جنگ بندی کا اعلان کر رہا ہے اور اس دورانیے میں تمام افواج کو اپنی سرگرمیوں روکنے کا حکم ہے۔پیوٹن نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یوکرین بھی اس مثال کی پیروی کرے گا لیکن اس دوران ہماری افواج دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گی۔
روسی صدر نے اپنے آرمی چیف کو کہا کہ جنگ بندی کے دوران دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی یا کوئی ایسا اقدام کیا گیا تو اس کا جواب دینے کے لیے ہماری فوج کو مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • پیوٹن کا 30 گھنٹوں کی خصوصی جنگ بندی کا اعلان، یوکرینی صدر شک میں پڑ گئے
  • امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • امریکا و ایران کا نیوکلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات
  • وزیراعظم کا زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم، زرعی خودکفالت کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور