ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔ 

ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

دَیا نائیک نے 1995 میں بطور پولیس افسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 87 انکاؤنٹرز کرچکے ہیں۔ 

وہ ممبئی پولیس کی ڈیٹینشن یونٹ کا حصہ رہے ہیں اور 1990 کی دہائی کے آخر میں اس یونٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے کام کی وجہ سے وہ بھارتی پولیس فورس کے مشہور افسر بن چکے ہیں۔

دَیا نائیک کی زندگی پر مبنی کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، جیسے 'اب تک چھپن' اور 'رسک'۔ ان کے مشہور انکاؤنٹرز کی وجہ سے ان کا شمار ممبئی پولیس کے قابلِ اعتماد افسران میں ہوتا ہے۔

سیف علی خان کے حملے کی تحقیقات کے دوران دَیا نائیک کی موجودگی نے عوام میں ایک امید کی لہر پیدا کی ہے کہ حملہ آور جلد قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ممبئی پولیس سیف علی خان د یا نائیک

پڑھیں:

راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی

راولپنڈی:

تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ "ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا؟ اسے بند کرو!"

وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • خود پر ہونیوالے حملے میں کون ملوث تھا؟ کھیئل داس کوہستانی کا بیان سامنے آگیا
  • کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر اہم سیاسی جماعت کے عہدیداران پر درج
  • نامور کالم نگار و تجزیہ کار مظہر برلاس کا سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی
  • تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
  • لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم