سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
پاک یو اے ای قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات قیادت نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دفترخارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔اس دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی .جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔