Daily Pakistan:
2025-04-22@11:09:57 GMT

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی ہے ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے  ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت  کر دی ہے ،  پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔

ای سی سی اجلاس میں  وزارت خارجہ کیلئے  9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ،  رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی ،  ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ  روپے جبکہ گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ای سی سی اجلاس میں  نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ، اتھارٹی کےقیام کیلئے 91  کروڑ روپے کی گرانٹ کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ،  اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے  93 کروڑکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ۔یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.

5 ارب روپے میں سے فراہم کئے جائیں گے۔

ڈیرل مچل کا لاہور قلندرز کے لیے پیغام

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی گرانٹ گئی ہے

پڑھیں:

بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے کم ہی سپر اسٹارز ہیں جو فلموں میں کام کرنے کے 200 کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں تاہم ایک ایسے ہدایتکار بھی ہیں جن کا معاوضہ اس سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔

یہ ہدایت کار بالی ووڈ کے کرن جوہر، راج کمار ہیرانی یا روہٹ شیٹھی نہیں بلکہ تیلگو فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ایس ایس راجامولی ہیں۔

راجا مولی ہر فلم کے 200 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں جس میں ان کی ایڈوانس فیس فلم کے منافع میں شراکت اور رائٹس کی فروخت پر بونس بھی شامل ہے جس کی وجہ سے اس میں اضافہ ہی ہوتا رہتا ہے۔

راجا مولی کے کریڈٹ پر ’’آر آر آر‘‘ اور ’’باہو بلی‘‘ جیسی سپر ہٹ فلم ہیں جنھوں نے بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

’’باہوبلی 2‘‘ نے صرف ہندی زبان میں 510 کروڑ روپے کمائے تھے اور کئی سال تک یہ فلم سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی۔

اسی طرح ’’آر آر آر‘‘ نے بھی صرف ہندی زبان میں 270 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

ان دونوں فلموں کا ساؤتھ انڈین کی دیگر زبانوں میں بزنس اس کے علاوہ ہے جس کے باعث راجا مولی کافی کما کر دینے والے ڈائریکٹر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’تھوکنے ، کوڑا پھینکنے پر10 ہزار روپے جرمانہ ‘ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ 
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • خیبر پختونخوا حکومت نے مدارس کی گرانٹ 3کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑروپے کردی
  • کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
  • خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی