گرفتار ہونے سے پہلے خود کو قتل کردیں! صدر کم جونگ ان کا اپنی فوج کو حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنے فوجیوں کو انوکھی ہدایت دیتے ہوئے یوکرین میں زندہ نہ پکڑ جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
روس یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے فوجی اہکار بھی حصہ لے رہے ہیں، شمالی کوریا نے یوکرین کیخلاف روس کی جانب سے تعینات فوجیوں کو حکم جاری کردیا ہے، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ گرفتار ہونے سے پہلے خود کو قتل کردیں۔
گزشتہ روز شمالی کورین فوجی نے قید میں جانے سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جنوبی کوریا کے مطابق جنگ میں اب تک شمالی کوریا کے 300 فوجی مارے جاچکے ہیں۔
جدید جنگ کی سمجھ نہ رکھنے کے سبب شمالی کوریا کی فوج کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، یوکرین نے اندازہ لگایا ہے کہ روس کی جانب سے جنگ میں حصہ لینے والے شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے
پڑھیں:
نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ فلسطینی سرزمین پر فوجی مہم "نازک مرحلے" میں داخل ہو چکی ہے۔
غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کی خواہاں حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد اپنے پہلے سامنے آنے والے ردعمل میں نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے۔