مائیک ٹائسن نے جیک پال سے شکست کے بعد 13 ملین ڈالر کا پرتعیش محل خرید لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن نے اپنی باکسنگ کے بعد کی زندگی کو ایک نئی سمت دی ہے اور فلوریڈا کے علاقے ڈیلرے بیچ میں 13 ملین ڈالر کی شاندار جائیداد خرید کر مداحوں کو حیران کردیا۔
یہ خریداری جیک پال کے خلاف ہونے والے ہائی پروفائل مقابلے کے دو ماہ بعد ہوئی، جو مائیک ٹائسن کی پروفیشنل باکسنگ کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا۔
نومبر 15 کو ہونے والے اس مقابلے نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جہاں 80 ہزار افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر مقابلہ دیکھا اور 60 ملین افراد نے نیٹ فلکس پر براہ راست اس کا لطف اٹھایا۔
اگرچہ مائیک ٹائسن کو جیک پال کے خلاف متفقہ فیصلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے اسے اپنی ذاتی فتح قرار دیا۔
ٹائسن نے سوشل میڈیا پر کہا، "یہ ان لمحات میں سے ایک تھا جب آپ شکست کھا کر بھی جیت جاتے ہیں۔ میں نے اپنی صحت کے مسائل کو شکست دی اور اپنے بچوں کے سامنے ایک کم عمر فائٹر کے ساتھ مقابلہ کیا، جو میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔"
8 جنوری کو خریدی گئی یہ جائیداد 12,000 مربع فٹ پر محیط ہے، جس میں چھ بیڈروم، نو باتھ رومز، ایک نجی جھیل، 80 فٹ کا پول اور سپا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مکمل جم، چار کاروں کا گیراج، اور وسیع و عریض گراونڈز بھی ہیں جو مکمل پرائیویسی فراہم کرتے ہیں۔
ٹائسن کی اہلیہ، لاکِیہ "کی کی" ٹائسن کا نام بھی اس پراپرٹی کے دستاویزات میں شامل ہے، جو ان کی دیرینہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔
جیک پال کے خلاف مائیک ٹائسن کا یہ مقابلہ نہ صرف ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا بلکہ نیٹ فلکس پر لائیو نشر ہونے والا پہلا بڑا باکسنگ ایونٹ بھی تھا۔ اس مقابلے سے ٹائسن نے 20 ملین ڈالر کمائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹائسن نے
پڑھیں:
ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے)
ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔