190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا، خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں، بشریٰ بی بی کو ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔بشریٰ بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل مکمل طور پر چیک کیا گیا۔
سرکاری میڈیکل کالجز ؛داخلے کی درخواستیں موصول
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد اپنے نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر عامر گیلانی کے گھر سے دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے سفر کی جھلک دکھائی۔
ماورا حسین اور عامر گیلانی کی حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد میں ایک قریبی تقریب میں شادی ہوئی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئی رہائش گاہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا "ہر بار جب میں نے کوئی گھر خریدا تو امی نے کہا 'اللہ رہنا نصیب کرے'، آج اس جملے کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔"
ماورا کے مطابق وہ شادی سے پہلے بھی دو سال سے کبھی کبھار اس گھر میں رہ رہی تھیں اور اب شادی کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ شوہر کے گھر میں منتقلی کا عمل آسان تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اپنے بہترین سسرالیوں کو دیا لیکن جذباتی طور پر یہ تبدیلی آسان نہ تھی۔
انہوں نے لکھا کہ "کسی بھی جگہ کو چھوڑ کر نئے گھر کو 'اپنا' کہنا آسان نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ یہ جگہ اپنی لگنے لگی ہے۔ میں وہ سب چیزیں ساتھ لائی ہوں جن سے مجھے جذباتی لگاؤ تھا۔"
مداحوں کی بڑی تعداد نے ماورا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی نئی تصاویر کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔