بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل، دوائیں فراہم کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔
اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا، خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں، بشریٰ بی بی کو ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ بشریٰ بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل مکمل طور پر چیک کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواتین بیرک بی بی کو کے بعد
پڑھیں:
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ کو اس سے قبل اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم جیل انتظامیہ نے خواتین بیرک میں جگہ کی کمی کے باعث انہیں جیل میں رکھنے سے انکار کردیا جس پر انہیں جہلم جیل منتقل کیا گیا۔
گزشتہ روزعالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں سمیت گرفتار کرکے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کارکنان سمیت گرفتار
عالیہ حمزہ اور کارکنان کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار افراد راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے، جبکہ پولیس کی جانب سے شاہراہ کو عوام کے لیے کھلا چھوڑنے کی ہدایت پر مظاہرین نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا اور شدید ہلڑ بازی شروع کردی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد زاہد ولد محمد الیاس، نعمان ولد محمد اسلم، عادل منیر ولد محمد منیر، عالیہ حمزہ زوجہ جمیل ملک، شمیم آفتاب زوجہ آفتاب احمد شامل ہیں، جبکہ دیگر اشخاص موقع سے فرار ہو گئے۔
اس کے بعد عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پنجاب پی ٹی آئی جہلم جیل جیل عالیہ حمزہ