بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
احتساب عدالت سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنانے اور بشریٰ بی بی کو تحویل میں لیے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں۔
بشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل مکمل طور پر چیک کیا گیا۔
خیال رہے کہ آج راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے، عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔
فیصلہ سناتے وقت بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ قید ہو گی۔
بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خاوند کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی تحویل میں اور بشری بی بی کو کی سزا
پڑھیں:
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی راہنما عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی ضلع عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان نعمان اور عادل منیر کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی راہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔