وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں سرپلس مزید بڑھانے کےلیے متحرک ہیں، مثبت معاشی اشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر سرپلس تھا، جسے مزید بڑھانے کےلیے متحرک ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مثبت معاشی اعشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں، اڑان جیسے پروگرام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔