جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر امریکی ویزے کے خواہشمند گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔امریکی قونصلیٹ کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کراچی نے کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں سیالکوٹ کا رہائشی رضا عباس اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ شامل ہیں۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کرائیں۔
ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس حافظ نامی لیب ریسپیشنسٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔رضا عباس کی امریکی ویزے کے لئے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانہ مسترد کر چکا ہے۔ملزمان کو گرفتار کئے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔
تحریکِ انصاف کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
اضافی دستاویزات میں سپریم کورٹ کا اکتوبر 2016ء کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔