انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔
پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختون خوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 2 سینیٹرز قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسمبلی کی رکنیت کی رکنیت معطل الیکشن کمیشن اسمبلی کے
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔