ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی۔ وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جھوٹ، سچ بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بہت بدنام ہوں مزید نہیں ہونا چاہتا، مذاکراتی ٹیم میں سے کوئی بتا دے اگر میں نے مذاکرات سے روکا ہو، میں تو چاہتا ہوں مذاکرات کا پھیلاؤ بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہورہے ہیں تو یہ لوگ روڑے اٹکارہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستانی عوام کا پیسہ تھا، سب ایک سوال کریں گے کہ ملک کاپیسہ کسی کے اکاؤنٹ میں کیوں گیا؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ساڑھے 400 ایکڑ اراضی کے ٹرسٹی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ ہیں، فرح گوگی پیسے بٹور کر بیرون ملک فرار ہو چکی ہیں، القادر یونیورسٹی جیسی کوئی یونیورسٹی نہیں ہے، اس یونیورسٹی میں کوئی روحانیت نہیں پڑھائی جاتی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 4 سال ہوگئے ہیں القادر یونیورسٹی میں 300 سے 400 بچے زیرِ تعلیم تھے، ایسا کبھی نہیں ہوا ریاست کا پیسہ کسی کے اکاؤنٹ میں ڈال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کا مال ہڑپ کرنے کی اجازت کابینہ سے لی گئی، بند لفافے کو کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا گیا، کابینہ کو بند لفافے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی، پی ٹی آئی سپورٹرز کو بھی سوچنا چاہیے انکا پیسہ کسی اور اکاؤنٹ میں کیسے گیا؟ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کا کوئی کیس نہ ملا تو اقامہ پر مقدمہ بنادیا، یہ کہا جاتا رہا ہے حسن نواز کی بھی سرمایہ کاری ہوئی تھی، این سی اے نے حسن نواز کو کلین چٹ دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی خواجہ آصف نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
آئی پی پیز ہر سال اربوں ڈالر کا چونا حکومت کو لگا رہے ہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز ہر سال حکومت کو اربوں ڈالر کا چونا لگا رہے ہیں جن میں بڑے نام بھی شامل ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سولر انقلاب آرہا ہے آئی پی پیز کی بجلی کم استعمال ہوگی، کاروباری افراد تیار رہیں نیا معاشی نظام آرہا ہے جس سے امریکا کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امپورٹ ڈیوٹیز پر سالانہ چار ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ہر سال اپنے پاور پلانٹس کا ہیٹ آڈٹ کرواتی ہے، پرائیوٹ پلانٹس برطانوی عدالت چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج تک تمام آئی پی پیز نے ہیٹ آڈٹ نہیں کروایا جس قسم کی ڈکیتی آئی پی پیز نے کی اس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے-
آئی پی پیز پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔
ان معاہدوں کے تحت حکومت کو بجلی کی پیداوار کے لیے آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑتا ہے3۔ اس کے علاوہ، ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہونے کے باوجود، بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔
Post Views: 1