اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ آج 190ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ آیا،عدالتی فیصلے میں القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دیدی گئی، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے،القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی سکالر شپ دی جائے گی۔

اوکاڑہ میں طلبا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی،القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی ،یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے،میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے،جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہو گیا،ان کاکہناتھا کہ  وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگر سہولیات مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے پر عمران خان نے علیمہ خان کو کیا کہا؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور

— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں خیر مقدم پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ وزیرِ اعلیٰ، آپ کے پُرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کا شکریہ۔

خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجاب کا دورہ کیا، جس پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • چین کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے تعلیمی معاونت میں اضافے کا فیصلہ
  • آرٹس سے میٹرک کرنے والے طلبا کیلیے خوشخبری، انٹرمیڈیٹ میں سائنس یا میڈیکل لینے کی بھی اجازت ہوگی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
  • پہاڑزمین کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں: مریم نوازشریف