گجرات: پولیس مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی،ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوا جس کے بعد تعاقب کرنے پر فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔
واضح رہے کہ گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو رواں ماہ اغواء کر کے قتل کر دیا گیا تھا،بچی کی بوری بند لاش ایک ویران مکان سے ملی تھی۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ 13 سال کی دعاؤں سے پیدا ہونے والی بچی کو 13 گھنٹے میں مار دیا گیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔