سوئیڈش جوڑی کا طویل ترین ٹیبل ٹینس ریلی کا نیا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سوئیڈن کے ٹیبل ٹینس کے ماہر کھلاڑی ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن نے 13 گھنٹے، 37 منٹ اور 6 سیکنڈز تک مسلسل کھیلتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ جوڑی ’’اسپن ڈاؤ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔
ان کی یہ شاندار کارکردگی 20 جولائی 2024 کو سوئیڈن کے شہر مالمو میں واقع ایک پنگ پانگ بار میں ہوئی، جہاں دونوں کھلاڑیوں نے پچھلے ریکارڈ کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کے پیچھے سخت جسمانی اور ذہنی تربیت کا ہاتھ تھا، جس کے نتیجے میں وہ 13 گھنٹے سے زیادہ کی اس طویل ریلی کو بغیر کسی وقفے کے جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے۔
اس دوران کھلاڑیوں نے کھیل کے ساتھ ساتھ خوراک بھی کھائی۔ تکنیکی ٹیم نے اس وقت کھیل کی مسلسل نگرانی کی تاکہ ریلی کی صحیح انجام دہی یقینی بنائی جا سکے۔
ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن کے دوستوں اور اہل خانہ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی محنت کا جشن منایا۔
پچھلا ریکارڈ جون میں برطانوی کھلاڑیوں نے قائم کیا تھا، جسے ’’اسپن ڈاؤ‘‘ نے توڑ دیا اور اپنے کامیاب ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
کراچی:انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔
پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔
27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔