190 ملین پاؤنڈز کیس :بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا، جہاں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت لایا گیا اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ اگر عمران خان جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، جبکہ بشریٰ بی بی کے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں 3 ماہ کی اضافی قید ہوگی۔
فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، اور اس کے علاوہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں دینے کا بھی حکم جاری کیا۔
190 ملین پاؤنڈز کیس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کرپشن کی رقم کو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جرمانے میں ایڈجسٹ کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ کیس میں وفاقی کابینہ سے حقائق چھپا کر جبری منظوری لینے کا بھی الزام ہے۔ اس کیس میں 35 گواہ پیش ہوئے، اور 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کیس کا فیصلہ پہلے 18 دسمبر 2024 کو سنایا جانا تھا، تاہم متعدد بار تاریخیں تبدیل کی گئیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سال قید
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
— فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔