گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اُڑا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پنجاب میں گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر گھریلو ملازمہ کے خلاف 80 تولے سونا چرانے کی شکایت کی گئی۔ شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔ کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 خواتین گینگ کے باقی 2 ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔ تینوں خواتین اور 2 مردوں کو ویڈیو میں بھی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پیٹرولنگ افسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے۔ پولیس نے تلاش کے بعد گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان سیف سیٹیز کا کہنا ہے کہ شہری گھر میں ملازم رکھتے وقت اچھی طرح جانچ پڑتال کے ساتھ پولیس ریکارڈ بھی چیک کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 8100 روپے اضافے کے بعد 357800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6944 روپے اضافے کے بعد 306755 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281202 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 69 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا