شفاف اور سماجی انصاف پر مبنی اسلامی بینکاری کا بڑھتا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پاکستان میں بینکاری کا شعبہ گزشتہ ایک دہائی سے بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور وہ تبدیلی ”سود سے پاک بینکاری“ یعنی ”اسلامی بینکاری“ ہے، جو پاکستان کے مالیاتی منظرنامے میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے، جس کا ثبوت اسلامی بینکوں کی تیزی سے ترقی ہے۔
شرعی اصولوں پر مبنی اسلامک بینکنگ کے اثاثے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 97 کھرب روپے کی سطح پر جا پہنچے ہیں، جو مجموعی بینکنگ سیکٹر کا 18.
اسلامی بینکوں کے نیٹ ورک میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جن کی برانچوں کی تعداد 868 سے 2 ہزار 806 پر جا پہنچی، جب کہ روایتی بینکوں کی اسلامی شاخیں 391 فیصد اضافے سے 467 سے بڑھ کر 2295 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں کنونشنل بینکوں کی برانچوں میں 19.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جن کی تعداد 9 ہزار 649 سے 11 ہزار 577 پر پہنچ گئی ہے۔
کچھ عرصہ قبل تک اسلامی بینکاری کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کےلیے مخصوص ہے، لیکن اب یہ تاثر ختم ہوتا جارہا ہے اور مسلمان تو مسلمان غیر مسلم بھی بڑی تیزی کے ساتھ اسلامی بینکاری اپنا رہے ہیں۔ اس وقت 100 سے زائد ممالک میں اسلامک بینکنگ ہورہی ہے۔ مصر، دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، کویت، بحرین، پاکستان جیسے مسلم ممالک کے ساتھ برطانیہ، بھارت، تھائی لینڈ، سنگاپور سمیت بہت سے غیر مسلم ممالک میں اسلامی بینکاری ہورہی ہے۔ اس کی وجہ شرعی اصولوں، اخلاقی طریقوں اور انصاف پر مبنی مالیاتی نظام ہے۔ جو ہر اُس شخص کےلیے پرکشش ہے جو شفافیت اور سماجی انصاف پر مبنی مالیاتی نظام کا متلاشی ہے۔
اسلامی بینک تمام عقائد اور پس منظر کے حامل صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں اور ایسے بینکنگ پروڈکٹس پیش کرتے ہیں جو صارفین کے مفاد میں ہوتے ہیں، جیسے جیسے عالمی مالیاتی نظام ترقی کررہا ہے، ویسے ویسے اسلامی مالیاتی مصنوعات کی طلب بڑھتی جارہی ہے۔
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلامی بینکاری اور کنونشنل بینکنگ میں کوئی فرق نہیں اور یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ جو غلط ہے۔ اسلامی بینک ایک ایسا مالیاتی ادارہ ہے جو اپنے معاملات کو شرعی احکامات کے مطابق انجام دیتا ہے جس میں سودی لین دین کی قطعی ممانعت ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کنونشل بینکنگ کی طرح اسلامی بینکاری بھی ایک کاروبار ہے اور دونوں ہی فنانسنگ کے طریقے ہیں، تاہم اسلامک بینکنگ یا اسلامی طریقہ تجارت میں کچھ چیزوں کی اجازت دی گئی ہے اور کچھ کی ممانعت ہے۔
تجارت کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ مثلاً خرید و فروخت، کرایہ داری، شراکت داری، سرمایہ کاری وغیرہ، لیکن اسلام نے ایک طریقے کو تجارت سے نکال دیا ہے اور وہ یہ کہ ”قرض دے کر پیسے سے پیسے کمانا“۔ یہ تجارت نہیں سود ہے۔ اور اسلام میں سود سے منع کیا گیا ہے۔ اسلامی بینک جامع لیکن مسابقتی مصنوعات پیش کرتے ہیں، جس میں رِبا (سود)، غرار (حد سے زیادہ غیریقینی) اور حرام (ممنوعہ) سرگرمیوں سے بچا جاتا ہے۔ بچت اکاؤنٹس، کاروبار، ہوم فنانسنگ، انویسٹمنٹ فنڈز اور تمام بینکاری مصنوعات مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شرعی اصولوں کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔ اسلامی بینک گھر، گاڑی و دیگر اشیاء اپنے صارفین کو کرایے پر دے کر منافع کماتے ہیں، جبکہ کنونشنل بینک اپنے صارفین کو قرض دے کر ایک خاص شرح سے سود لیتے ہیں۔
اسلامی بینکنگ میں کاروبار یا تجارت کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں مضاربہ (نفع و نقصان میں شراکت داری)، مشارکہ (مشترکہ منصوبہ)، مرابحہ (لاگت + منافع)، اجارہ (کرایہ یا لیزنگ)، سَلَم (زرعی معاہدہ)، استصناع (مینوفیکچرنگ معاہدہ) وغیرہ اہم ہیں۔ یہ تمام صورتیں تجارت کی ہیں، جن سے ہر آدمی کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ پاکستان میں اس وقت اسلامک بینکنگ کے تین ماڈلز کام کررہے ہیں۔ مکمل اسلامی بینک، کنونشنل بینکوں کی اسلامی بینکاری کے ذیلی ادارے اور کنونشنل بینکوں کی اسلامی بینکنگ شاخیں۔ بینکنگ کا لائسنس الگ، شریعہ بورڈ الگ، قوانین الگ، شریعہ آڈٹ الگ اور فنانشنل آڈٹ الگ ہوتا ہے۔ صورت کوئی بھی ہو اسلامی بینکاری کا الگ ایک پورا نظام ہوتا ہے۔ یہ ایک ریگولیٹڈ سیٹ اَپ ہے، جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ریگولیٹ کرتا ہے۔
اسلامی بینک ہو یا کسی روایتی بینک کا اسلامک بینکنگ ونڈو یا اُس کا الگ سے اپنا اسلامی بینک، ان سب کی نگرانی شریعہ بورڈ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شریعہ کمپلائنس کا ایک مکمل نظام موجود ہوتا ہے جس کی متعدد تہہ ہوتی ہیں۔ بینک کا شریعہ بورڈ، شریعہ کمپلائنس کے شعبہ کے ذریعے شرعی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بناتا ہے۔ شریعہ آڈٹ کا الگ سے نظام موجود ہوتا ہے جو کہ ایک منظم طریقے سے بینک کی جانب سے کی گئی سرگرمیوں کا آڈٹ کرتا ہے اور شریعہ بورڈ کے کسی حکم کی خلاف ورزی پائی جائے تو اسے شریعہ بورڈ کے علم میں لاکر خیرات کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایس بی پی اور ایکسٹرنل آڈیٹر بھی اپنے اپنے نظام کے ذریعے شریعہ بورڈ کے احکام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہیں۔
پاکستان میں متعدد اسلامی بینک ہیں جبکہ روایتی بینکوں نے بھی اسلامی بینکاری برانچیں اور ذیلی بینک قائم کیے ہیں۔ پاکستان میں روایتی بینکاری سے اسلامی پر منتقل ہونے کا عمل بھی تقویت پارہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال فیصل بینک ہے۔ جس کو دنیا میں روایتی بینکاری سے اسلامی پر منتقل ہونے والا ایک مکمل اور سب سے بڑا بینک قرار دیا جارہا ہے۔ فیصل بینک اسلامی بینکاری کو جدید انداز میں پیش کررہا ہے۔ فیصل بینک نے سب سے پہلے شرعی اصولوں کے مطابق نور کریڈٹ کارڈ متعارف کرایا ہے۔ فیصل بینک کے کامیابی سے روایتی بینکاری سے اسلامی پر منتقل ہونے کے بعد اب پاکستان میں دیگر بینکس بھی اپنے کاروبار کو شرعی اصولوں کے مطابق ڈھالنے پرکام کررہے ہیں۔ اور آنے والے دنوں میں متعدد بینکس روایتی سے اسلامی پر منتقل ہوچکے ہوں گے۔
جامع ریگولیٹری فریم ورک، جدید فنانشل پروڈکٹس اور شریعت کے مطابق بینکاری کی وجہ سے اسلامک بینکنگ تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس نے پاکستانی معیشت میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔
پاکستان میں اسلامی بینکنگ کا ماڈل اُن ممالک کےلیے مشعل راہ ہے جو اسلامی بینکاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ بات تو اب ثابت ہوچکی ہے کہ روایتی اور جدید مالیاتی طریقوں کا متوازن امتزاج ملکی اور عالمی سطح پر صارفین کو اُن کی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کرسکتا ہے۔
پاکستان میں تو ویسے بھی وفاقی شرعی عدالت نے بینکاری نظام کو دسمبر 2027 تک مکمل طور پر سود سے پاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جس کی وجہ سے توقع ہے کہ پاکستان میں بینکاری نظام جلد ہی مکمل طور پر سود سے پاک ہوگا۔ انشاء اللہ!
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے اسلامی پر منتقل اسلامی بینکاری اسلامک بینکنگ شرعی اصولوں روایتی بینک اسلامی بینک پاکستان میں فیصل بینک بینکوں کی صارفین کو کے مطابق ہوتا ہے ہے اور
پڑھیں:
جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔
اس بات کا فیصلہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس میں کیا جو اتوار کو لاہور میں اختتام پذیر ہوا۔
جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور باوقت ضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام 27؍ اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہوگی، اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔
جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔
منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قومی معاملات کے بارے میں صائب فیصلے کیے ہیں۔ جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بار بار اور پرزور درخواستوں پر اس سے رازداری کے ساتھ بعض وضاحتیں طلب کی تھیں جو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود جواب طلب ہیں۔
جمعیت کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے بڑا اتحاد قائم کرنے کی خواہاں تھی جبکہ دوسری طرف وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھی، اس نے وسیع تر سیاسی اتحاد کا ڈول ڈال رکھا تھا تاکہ ان خفیہ مذاکرات میں اس کی سودا کار حیثیت مستحکم ہو سکے ۔ اس طرح وہ ہم عصر سیاسی جماعتوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کے درپے تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم