گجرات : 4 سالہ بچی زہرہ کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
گجرات:سرائے عالمگیر میں چار سالہ بچی زہرہ کا قاتل مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ملزم کوساتھیوں نےپولیس حراست سےچھڑایا اور ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائےعالمگیر میں چار سالہ بچی زہرہ کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس نے بتایا رات گئے ملزم ندیم کو ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑا لیا تھا، جس کے بعد گاؤں کھوہار کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے مفرور ملزم ندیم مارا گیا۔
ملزم ندیم نے چار سالہ زہرہ جنید کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا تھا،قتل کیس میں پانچ افراد سے تفتیش اور تین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ، جس میں ملزم ندیم کا ڈی این اے میچ کرگیا تھا۔
گذشتہ روز پولیس نےمحمد ندیم کو گرفتار کیا تھا، جو ننھی زہرا پڑوسی تھا، دوران تفتیش ملزم نے چارسالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کااعتراف بھی کیا۔
اس سے قبل قتل کی گئی 4 سالہ ننھی زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں بچی سے زیادتی تصدیق ہوئی تھی۔
یاد رہے زہرہ پانچ جنوری کو گھرکے قریب واقع خالہ کےگھر جانے کے لیے نکلی تھی اور اگلے روز محلے کےغیر آباد گھرسے اس کی بوری میں بند لاش ملی تھی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ بچی ٹیوشن پڑھنے جارہی تھی، ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کی اور قتل کرکے لاش بوری میں بند کردی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سالہ بچی مارا گیا کے بعد
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
—فائل فوٹوکراچی کے کلفٹن ساحل جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ ساحل پر جانے سے پہلے بائیک رائیڈر کو قمیص اور موبائل فون دیا تھا۔
کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ساحل سے واپس آیا تو رائیڈر قمیص اور سامان سمیت غائب ہو چکا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کر لی ہے، کارروائی جاری ہے۔