پی ٹی آئی نے ایوان بالامیں احتجاج پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی نے ایوان بالامیں احتجاج پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے معافی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ایوان بالا میں پی ٹی آئی اراکین سینیٹ کی قوائدکی خلاف ورزی کا معاملہ،پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے سینیٹر علی ظفر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے معذرت کر لی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی اراکین نے بدھ کے روز ایوان بالا میں شور شرابا کیا تھا،
ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے پی ٹی ائی کے 4اراکین کی رکنیت معطلی کی سمری تیار کرائی تھی ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی اراکین کو آخری وارننگ دے دی ۔
سینیٹر فلک ناز چترالی اور عون عباس بپی کو آخری وارننگ دی گئی ،
ذرائع کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے چیمبر میں جا کر معذرت کی ۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ عامر وسیم ایک سینئر اور باوقار صحافی ہیں، ان کے خاندان کے دکھ میں ہم سب اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور عامر وسیم کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔