مودی ، اڈانی گٹھ جوڑ؛ کرپشن بے نقاب کرنے والی تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
مودی سرکار نے اپنے قریبی دوست گوتم اڈانی کے گروپ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے والی ہنڈ نبرگ ریسرچ تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا۔
رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں جہاں اقلیتوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے وہاں سچ کی آوازوں کو بھی دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی کے قریبی دوست اڈانی کے کاروباری کرپشن کو عیاں کرنے پر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو بند ہونے پر مجبور کردیا گیا۔
ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے بیان میں کہا کہ سچ کو سامنے لانے کی انہیں اور ان کی تنظیم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی، بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف لڑائی لڑی۔ ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم نے اڈانی گروپ کی اسٹاک مارکیٹ میں دھاندلی کو بے نقاب کیا تھا۔ اس تحقیقات کے نتیجے میں اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلو میں 135 بلین ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی تھی۔
مودی سرکار کو اپنے دوست اڈانی کا یہ نقصان برداشت نہ ہوسکا اور اس نے ہنڈنبرنگ ریسرچ تنظیم کیخلاف محاذ کھول دیا۔ مسلسل حکومتی دباؤ کے باعث بالآخر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو انتہا پسند مودی کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔ ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹس پر سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ نے اڈانی گروپ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ مودی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے اڈانی گروپ کیخلاف کوئی بڑی کارروائی نہ ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فروری 2023 ء میں مودی سرکار کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے لانے پر بی بی سی کے دفاتر بھی بند کروائے گئے تھے۔ مودی سرکار کے کارنامے پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔ مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کرنا اسکی انتہاپسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی سرکار تنظیم کو مودی کے
پڑھیں:
اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔
ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔