کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی  6.8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ بلوچستان کے علاقے پسنی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو چرس 50 کلو آئس برآمد ہوئی۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کی گئی جبکہ سروس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.

2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔

سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ملزم سے  9.6 کلو گرام چرس جبکہ حیدرآباد جامشورو میں پیٹرول پمپ کے قریب 2 کلو چرس اور 1.5 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔  

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو آئس برآمد برآمد ہوئی کلو چرس کے قریب

پڑھیں:

جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی

ضلع جامشورو میں تھانہ بولاخان کے قریب کھیر تھر نیشنل پارک کے علاقے میں بلوچستان سے آنے والی تیزرفتار مزدا گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے

جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ خوفناک حادثہ تھانہ بولاخان کے پہاڑی سلسلے میں بلوچستان اور سندھ کے سنگم پر واقع دریچی سے تونگ کی طرف آنے والے روڈ پر پیش آیا جہاں مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث پہاڑی اترتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثے کی شدت اس قدر تھی کہ کئی مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ متعدد زخمیوں کو فوری طبی امداد کی اشد ضرورت تھی۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بدین کے کسی گائوں سے ہے جوکہ ہندوکولہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ایم پی اے ملک سکندر خان نے فوری طورپر تھانہ بولا خان اور نوری آباد سے ایمبولینیسں جائے وقوعہ پر روانہ کرا دیں

ذرائع کے مطابق تھانہ بولاخان کے مقامی اسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان تھا، جس کے باعث متعدد زخمی بروقت علاج نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئے۔

زخمیوں میں شامل پانچ بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر چار بچے دوران علاج دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد تونگ اسپتال اور تھانہ بولا خان اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، دوسری طرف اطلاع ہے کہ مقامی افراد کی جانب سے لاشیں اور زخمیوں کو اپنی نجی گاڑیوں میں تونگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری شروع کی گئیں، لیکن جائے حادثہ دشوار گزار علاقے میں واقع ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتالوں تک پہنچانے میں 4 سے 5 گھنٹے لگ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں، پولیس اور مقامی افراد کی کوششوں سے امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا زوال قریب ہے، فرانسیسی تجزیہ کار
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی