ویب ڈیسک:  قومی ادارہ صحت اسلام آباد  نے پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی تصدیق کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ سال 2024 کے دوران 73 پولیو کیسز منظر عام پر آئے۔ 

 رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے حکام نے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں ہیں جس کے مطابق پاکستان میں سال 2024 کے 73 پولیو کیسز سامنے آئے، سال 2024 کے دوران ٹھٹہ کے علاقے سے پولیو کے  پہلے کیس کی اطلاع ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کیس سیمپلز  10 دسمبر کو لئے گئے، لہٰذا یہ 2024 کے کیسز میں شمار ہو گا۔

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز

 حکام نے یہ بھی کہاہے کہ ملک میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا انعقاد فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا، والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پولیو کیسز

پڑھیں:

بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)اسٹیٹ بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق بینک لیز پر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا، تین سال بعد کسی ایک ماہ میں بینکوں سے ڈھائی سو ارب سے زائد کی آٹو فنانسنگ ہوئی۔ بھاری قرضے لے کر ادھار پر گاڑیوں خریدی گئیں۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ہونے والا یہ کاروبار پچھلے سال کی نسبت 7.5 فیصد زیادہ ہے۔ آٹو فنانسگ کیلئے بینک ریٹ سنگل ڈیجٹ تک نیچے آچکا ہے جو خریداروں کیلئے باعث کشش ہے۔ماہرین کے مطابق قرضہ دینے کی حد 30 لاکھ روپے اور ڈائون پیمنٹ 30 فیصد کی اسٹیٹ بینک کی شرط کار فنانسنگ محدود کرسکتی ہے۔ مستحکم کرنسی ریٹ اور معیشت پر لوگوں کا اعتماد قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان کو بڑھا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے اور اسٹیٹ بینک کی پابندیاں نرم ہونے سے مستقبل میں بینک لیز پر گاڑیاں لینے کا رجحان مزید بڑھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، لکی مروت میں بائیکاٹ کی کال
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک