چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
زمبابوین ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ ایشیائی پچز پر کوئی مقامی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، پاکستان اور بھارت کا فیصلہ کُن معرکے میں بھی ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔
سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بھی ایونٹ جیتنے کے چانسز ہیں، یہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر سکتی ہیں،چوتھی سائیڈ نیوزی لینڈ ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
انھوں نے کہا کہ زمبابوے نے گزشتہ برس ٹی20 کرکٹ میں 5 ایشیائی ٹیموں کو ہرایا، سری لنکا کو اس کے ملک میں شکست دی، پاکستان کو زمبابوے میں زیر کیا، بنگلادیش کو اس کے گراؤنڈ پر مات دینے کے ساتھ بھارت کو زمبابوے میں ہرایا۔
افغانستان کو بھی قابو کرنے میں کامیاب رہے تاہم بدقسمتی سے ہم کوئی سیریز نہ جیت سکے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب
اس ریکارڈ کو تسلی بخش تو نہیں کہا جا سکتا تاہم نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ زمبابوین ٹیم میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، وہ وقت بھی آئے گا جب ہم سیریز بھی جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کیلئے بورڈ کے اعلیٰ حکام نے نام فائنل کرلیا۔
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے، ہفتے کے روز بورڈ نے عہدے کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، جس کے مطابق درخواست دہندگان کے پاس لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکیشن اور قومی یا ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا کم از کم 10 سال کا تجربہ مانگا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے اختتام پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی؛ گلیسپی نے آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
گیری کرسٹن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد عارضی کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے عاقب جاوید کا معاہدہ بھی فروری 2025 میں ختم ہوچکا ہے، وہ معاہدہ تجدید میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
مائیک ہیسن کی قابلیت:
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیسن نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (بنگلور) میں ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ کیوی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی نبھاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!
پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں مائیک ہیسن نے اہم کردار ادا کیا تھا، یہ انکا لیگ میں پہلا سیزن تھا۔
اسی طرح سابق لیجنڈری اسپنر سقلیین مشتاق بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔