لاہور+ فیصل آباد ( نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی) صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ ’’سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس‘‘ اور’’آسان کاروبار کارڈ‘‘ سکیموں کا اجرا کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دونوں سکیموں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ مریم نوازشریف نے آسان کاروبار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے۔ ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔ ان سکیموں سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند آج ہی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ سکیموں کے لئے مزید معلومات ہیلپ لائن 1786 کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے انقلابی سکیموں کا آغاز کیا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں ترقی کی شرح 5.

7 کے قریب تھی۔ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا تقریباً خاتمہ ہوچکا تھا۔ ملک معاشی طور پر مستحکم تھا۔ بد قسمتی سے گزشتہ 4سال کے دور اقتدار میں ملک تباہی سے دوچار ہوا۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد پر آگئی۔ ڈالر 104روپے سے بڑھ کر پونے تین سو روپے تک چلا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔  سود فری قرضے کیلئے آج ہی اس ویب سائٹ (akf.punjab.gov.pk) اور(akc.punjab.gov.pk) پر اپلائی کریں۔ علاوہ ازیں  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے۔ 30 ہزار سکالرشپ کم ہیں، اگلے سال  50 ہزار سکالر شپ دیں گے۔ سارا بجٹ بھی دینا پڑا تو سکالر شپ کے لئے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں ہونہار سکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔ طلبہ کو تخریب نہیں تعمیر کا راستہ دکھانا ہے۔ جان کی بازی لگا دوں گی بچوں کے خواب نہیں بکھرنے دیں گے۔ تین کروڑ کے قرض کے ساتھ لینڈ بھی فری دیں گے۔ طلبہ کو لیپ ٹاپ 40 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کو جلد ہونہار سکالر شپ دینے کے لئے اقدامات کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ جو پیار فیصل آباد کے بچوں نے دیا اس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ ہی ختم ہوگئے ہیں۔ فیصل آباد کی طالبہ نے دوپٹہ دیا جس پر محمد نواز شریف کی تصاویر نقش ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے وطن سے محبت کا عہد لیا۔ زندگی میں دوبار ہی روئی ہوں جب میری والدہ کی رحلت ہوئی اور محمد نوازشریف کی نیب کی کسٹڈی میں طبیعت خراب ہوئی۔ ہونہار بچوں کی آب بیتیاں سنتی ہوں تو آنکھوں سے بے اختیار آنسو چھلک پڑتے ہیں۔ ہونہار بچے اتنی حقیقی محبت دے رہے ہیں۔ مخالفین کو کہتی ہوں کہ آئو اور دیکھو ماں اور بیٹے بیٹیوں کا کیسا مضبوط رشتہ بن گیا ہے۔ بچوں کو نصیحت کرتی ہوں کہ نفرتوں کے دروازے ہمیشہ بند رکھیں۔ یہ وطن ہمارا ہے کہہ کر بچوں نے پاکستان سے کمٹمنٹ کر لی۔ پاکستان کا قرضہ ایک ایک طالب علم کو چکانا ہے۔ یہ پیسے میرے نہیں ہیں مجھے واپس نہیں کرنے پاکستان کو واپس کرنے ہیں۔ میرا کام ہے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو سہولیات سے آراستہ کرنا، محنت آپ کی ذمہ داری ہے۔   دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم جلاؤ، گھیراؤ اور مارو اور ماردوں سے نہیں نکل رہے۔ میرا خواب ہے کہ میرے بچے کسی میدان میں بھی پیچھے نہ رہیں۔ اگر انتقامی سیاست شروع کردوں تو آپ کے لئے کام کون کرے گا۔ جلاؤ، گھیراؤ مارو اور ماردوں کا کہہ کر آپ کا مستقبل خراب نہیں کرنا چاہتی۔ والدین کا احترام کرو، غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ جواب نہ دو۔ جو بچے بہکاوے میں آکر جیلوں میں پڑے ہیں ان کے لئے پریشان ہوں، دعا بھی کرتی ہوں۔ میں آپ سب بچوں کی بھلائی کے لئے سگی ماں کی طرح سوچتی ہوں۔ گلے پھاڑ پھاڑ کر یہ نہیں کہہ سکتی کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنا دوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈل کی رونمائی بھی کی۔  وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالرشپ کا آغاز کیا اور طلبہ میں ہونہار سکالرشپ چیک بھی تقسیم کیے۔  بچیوں نے وزیراعلی کو ''دی بیسٹ لیڈی مریم نواز'' کا خطاب دیا۔ علاوہ ازیں  تعلیم،روٹس  انٹرنیشنل  یونیورسٹی  کی چیف  ایگزیکٹو  آفیسر  خدیجہ  مشتاق  کے انتقال  پر  شدید  رنج  کا اظہار  کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے مریم نوازشریف نے ا سان کاروبار فیصل ا باد وزیر اعلی دیں گے کے لئے

پڑھیں:

پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی۔ ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ''پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی'' تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے سکرپٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیار اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نوازشریف کے وژن پر عملدرآمد کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز