Jasarat News:
2025-12-13@23:13:26 GMT

میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی(کامرس رپورٹر)سیاسی عدم استحکام،توشہ خانہ کیس کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گذشتہ 6ماہ سے مارکیٹ میں مسلسل سیلنگ پریشراور گذشتہ 4دن سے میوچل فنڈز کی جانب سے فروخت کے دباو سے اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد جمعرات کومندی کا شکار ہوگئے اور ہنڈریڈ انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس1لاکھ13ہزار800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔مندی سے سرمایہ کارون کو 108ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.

75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق 6ماہ سے غیر ملکی سرمایہ کار آف لوڈنگ کر رہے ہیں اورپاکستان سے منافع کا آوٹ فلو بھی ہو رہاہے۔میوچل فنڈزنیمارکیٹ کو سہارا دیا ہوا تھا اور پچھلے دو ماہ میں 58ارب روپے سے زاید کی پوزیشنز میوچل فنڈز کی جانب سے لی گئی مگر گذشتہ 3تا 4دن سے میوچل فنڈز اور بروکرز کی جانب سے فروخت کا دباو دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت آغاز کے باوجود مندی پربند ہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس658پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ13ہزار836پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح241پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس35ہزار762پوائنٹس ہو گیا ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

مشیر خزانہ کے پی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کے تقسیم پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے کہا کہ ‏پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے۔ دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کے 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتے ہیں۔ خیبر ہختونخوا کے 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کے 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتے ہیں۔

مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ سوال ہے اگر پنجاب واقعے ہی اتنا خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں ہیں؟ خیبر پختونخوا کا سمجھ آتا ہے کیونکہ پچھلے 20 سالوں سے آپریشن اور دہشت زدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو NFC کے تحت 52 فیصد وسائل بھی دئیے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود اتنی غربت ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق،  آزاد کشمیر، جی بی کو فنڈز دیئے جائیں: نوازشریف
  • پی آئی اے کے شیئرز کی اڑان! دو ماہ میں 100٪ اضافہ، PSX نے غیر معمولی سرگرمی پر نوٹس لے لیا
  • پی ٹی آئی کے پیسے ختم ہو گئے
  • گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف
  • پی آئی اے کے شیئرز میں غیرمعمولی تیزی، اسٹاک ایکسچینج نے وضاحت طلب کرلی
  • آزادکشمیر، گلگت بلتستان این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں: نوازشریف
  • غیر ترقیاتی فنڈز کو بجلی، پانی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے، سید راحت حسین
  • پی آئی اے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ، سٹاک ایکسچینج نے وضاحت مانگ لی
  • عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
  • مشیر خزانہ کے پی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل