Jasarat News:
2025-12-13@23:14:48 GMT

کاٹی کا بیگم ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے مرحوم ایس ایم منیر کی بیوہ، یو بی جی اور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان اور ایس ایم عمران کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کاٹی کے صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدراعجاز احمد شیخ، نائب صدر سید طارق حسین، کاٹی کے سابق چیئرمین وصدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران نے سرپرست اعلی ایس تنویر سے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔ صدر کاٹی جنید نقی نے کہا کہ ان کی دنیا سے رخصتی ان کی اولاد اور لواحقین کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا مرحوم ایس ایم منیرکے ساتھ دیرینہ تعلق تھااور وہ ایس ایم منیر کے ہمراہ کاروباری، سماجی، دینی اور دیگر خدمات میں پیش پیش رہتی تھیں، ان کے پیار اور شفقت کے باعث لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ انہوں نے لاکھوں افراد کو سوگوار چھوڑا ہے۔صدر کاٹی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لییبیگم ایس ایم منیر بھائی جان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی۔جنید نقی نے کہا کہ کاٹی اور فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ایس ایم منیر نے ہمیشہ صنعت کاروں کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایم منیر نے کہا کہ

پڑھیں:

مولانا عبدالوحید ودیگر کی سیف الدین سے ملاقات و تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید کی سربراہی میں جمعیت اتحاد العلما کراچی کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل کے ایم سی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔ وفد میں جمعیت اتحاد العلما کراچی کے نائب صدور مولانا یامین منصوری، مولانا نسیم خان ، صدر ضلع شمالی مفتی فیاض الرحمن ، صدر ضلع قائدین مولانا حفیظ الرحمن بھی شامل تھے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • مولانا عبدالوحید ودیگر کی سیف الدین سے ملاقات و تعزیت
  • کاٹی میں شاندارنمائش ،پاکستان سے تجارت کے دروازے کھل رہے ہیں ، ایرانی قونصل جنرل
  • عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں
  • جاوداں فہیم و دیگر کی سیف الدین کی والدہ  کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
  • مشہور مصنفہ انتقال کرگئیں
  • کاٹی میں نمائش شاندار،پاکستان سے تجارت کے دروازے کھل رہے ہیں، ایرانی قونصل جنرل
  • الخدمت حیدرآباد اور ریسکیو 1122 میں مشترکہ خدمات کا معاہدہ
  • قتل ہونے والے زمیندار کے لواحقین سے ذوالفقار مرزا کا اظہار افسوس
  • اسحاق ڈار سے ائرلینڈمیں نامزد  سفیر مریم آفتاب کی ملاقات
  • SICPAپاکستان کا ملک میں شاندار خدمات اور شراکت داری کا 30 سالہ جشن