6روزہ مرٹو ریس انٹر کالج اسپورٹس ٹیریس ٹورنامنٹ کا اختتام
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی : مرٹوریس انٹر کالج اسپورٹس ٹیریس ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی امجد علی فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی کے کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں چھ روزہ مرٹوریس انٹر کالج اسپورٹس ٹورنامنٹ ’اسپورٹیریس‘کا انعقاد کیا گیا، جس میں 17 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں اے لیول، او لیول، آغا خان انٹرمیڈیٹ اسکول اور کالجز کے 250 سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اولمپین دانش کلیم تھے، جنہوں نے طلبہ کی کھیلوں میں دلچسپی کو سراہا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کی صدارت ٹورنامنٹ کے صدر عبدالرفیع اور میزبانی کے فرائض پرنسپل عامر ارشد نے انجام دیے۔ چھ دن جاری رہنے والے ایونٹ میں طلبہ وطالبات کیلیے علیحدہ کیٹیگریز رکھی گئیں، جن میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ہاکی اور دیگر کھیل شامل تھے۔ شائقین اور شرکاء نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات اور کھیلوں کے مقابلوں کو بھرپور سراہا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈووکیٹ و سابق قومی ہاکی کھلاڑی امجد علی اور مہمانِ اعزاز گل فراز احمد خان، چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن تھے، جنہوں نے شرکاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ایڈووکیٹ اور سابق قومی ہاکی کھلاڑی امجد علی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے۔ امجد علی نے منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ کے امجد علی
پڑھیں:
سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
سٹی 42 : سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ہیں۔
افسوسناک واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنی میں پیش آیا ، جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے، اسی دوران مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔
موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد