حیدرآباد: سالانہ صفائی کے بعد کوٹری بیراج میں پانی چھوڑا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
حیدرآباد: سالانہ صفائی کے بعد کوٹری بیراج میں پانی چھوڑا جا رہا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
—فائل فوٹوملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی، ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی۔
ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے۔
سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔
پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ لاہور سے محکمہ آبپاشی پنجاب کے لیٹر میں پنجاب نے پانی سندھ کو دینے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔
بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے۔
خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔