سعودی وزیر خارجہ کی تھائیہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ سعودی ہم منصب سے مصافحہ کررہے ہیں
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ جمعرات کے روز تھائی لینڈ کے سرکاری دورے کے لیے بنکاک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے تھائی ہم منصب ماریس سنگیامپونگسا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کموڈیا میں جنگ بندی کروادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا اصل امن معاہدے پر واپس جانے پر آمادہ ہو گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم سے اہم گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک نے آج سے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے بم دھماکا حادثاتی تھا جس میں کئی تھائی فوجی ہلاک ہوئے، تھائی لینڈ نے دھماکے کے بعد سخت جواب دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک بڑے تصادم سے بچنے کیلئے تیار ہیں اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر امریکی صدر کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔
تھائی فوج کا کہنا تھا کہ کمبوڈین دستوں نے اوبون رتچاتھانی صوبے کے نام یوئن ضلع کے چونگ بوک علاقے میں متعدد مقامات پر پہلے فائرنگ کی، جس میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔
کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق تھائی فوج نے علی الصبح دو مختلف مقامات پر حملے کیے، جبکہ کمبوڈین فوج نے کئی روز سے جاری اشتعال انگیزی کے باوجود جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ جولائی میں یہ سرحدی تنازع پانچ روزہ جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا، جس میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور تین لاکھ افراد کو عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اس دوران دونوں ملکوں نے راکٹ اور بھاری توپ خانوں کا کھلے عام استعمال کیا تھا۔