سڈنی میں پُراسرار گیندوں کی وجہ سے 9 ساحل سیاحوں کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سفید اور سرمئی رنگ کی پراسرار گیندوں کی وجہ سے 9 ساحلوں کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ساحل بند ہونے سے تعطیلات منانے کے لیے آنے والے لوگوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ مینلی، ڈی وائی، لانگ ریف، کوئنز کلف، فریش واٹر، نارتھ اور ساؤتھ کرل کرل، نارتھ سٹائن اور نارتھ نریبین جیسے مشہور ساحلوں کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔ ماہرین ملبے کو صاف کرنے اور ان کے نمونوں کے ٹیسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی فلمی دنیا کی مقبول ترین جوڑی ہے جس نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور بازیگر جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔
معروف فلم ساز منصور خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوش‘‘ میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار پہلے کاجول کو آفر کیا گیا تھا۔
’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے منصور خان نے فلم جوش میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف عامر خان بلکہ کاجول نے بھی انکار کردیا تھا۔
فلم ساز منصور خان نے بتایا کہ فلم ’’جوش‘‘ کے لیے شاہ رخ کی بہن کا کردار کاجول کو دیا گیا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد یہ کردار ایشوریہ رائے کو دیا گیا.
فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار راہول شرما کے لیے منصور خان نے عامر خان کا انتخاب کیا تھا لیکن جب انھیں پتا چلا کہ مرکزی کردار شاہ رخ کے پاس ہے تو وہ پیچھے ہٹ گئے تھے۔
فلم ساز منصور خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھوں نے شاہ رخ کی جگہ سلمان خان کو بھی میکس کے کردار کی پیشکش کی تھی لیکن اُن دنوں سلمان خان ایشوریہ رائے کو پسند کرتے تھے اور اس فلم میں انھیں اپنی بہن کا کردار ادا کرتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu