15روز میں فائرنگ وحادثات میں 36شہری جان سے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں36 شہریوں کی جانیں گئیں،مختلف ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی ہوئے،چھیپا فاونڈیشن نے اعداد و شمار کے مطابق 15 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں 36 شہری جان سے گئے،مختلف ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی ہوئے،زخمیوں میں بچے بوڑھے اور جوان شامل ہیں،ڈکیتی مزاحمت پر 15 روز کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے،رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زمان ٹاون میں 12 روز کے دوران 2 شہری جان سے گئے، ڈکیتی مزاحمت پرزمان ٹاون میں پہلا قتل ساحل مسیح کا ہوا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دوسرا قتل گھگرپھاٹک میں آصف کا ہوا،ڈاکووں کو دیکھ کر شور مچانے پر تیسرا قتل حافظ مظفر کا کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک حادثات میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔