پاکستان میں ہیومن میٹانیومو وائرس کے 2مریض رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحت یاب ہو چکے۔دونوں نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلیے بھیجے گئے تھے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آؤٹ بریک نہیں۔حکام کے مطابق پاکستان خصوصاً اسلام اباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انھوں نے کہا نزلہ زکام سے بچنے والی احتیاط ضرور کی جائے، پاکستان میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تھی۔اس حوالے
سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت درشن لال نے پاکستان میں ایچ ایم پی وی کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ایچ ایم پی
پڑھیں:
کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
فائل فوٹوکراچی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایف ائی اے کے مال خانے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کمرے میں رکھے کمپیوٹر اور کاغذات کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔