لاہور:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان  نے کہا ہے کہ سیکیورٹی  صورتحال پر پشاور میں میٹنگ ہوئی تھی ،ایسی ملاقات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی نے خود آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے بیرسٹرگوہرکی ملاقات کو سراہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے  پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی  صورتحال پر  گزشتہ دنوں  پشاور میں  میٹنگ ہوئی  تھی ۔ اس میٹنگ میں  چیئرمین پی ٹی  آئی بیرسٹر گوہر بھی تشریف لے گئے تھے، اور بانی پی ٹی آئی نے خود آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر سے بیرسٹر  گوہرکی ملاقات کو سراہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ  پشاور میٹنگ میں کوئی لمبی چوڑی بات ہوئی ہو گی، ایسی ملاقات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ   کچھ کالیں اسلام آباد سے بھی باہر جاتی ہیں، سمجھ نہیں آتی کہ کون سی تار کھینچی گئی ہے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے  لگتا ہے کہ لاہور سے کوئی تار کھینچی گئی ہے،  کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی تار شار  کٹ جائے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے مذاکراتی عمل کے دوران  بہت متوازن نقطہ نظر رکھا  تھا  لیکن آج انہوں نے ری ایکٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تو سراہنا چاہیے کہ جن پر الزام ہے یعنی کہ ہماری جماعت  پی پی ٹی آئی وہی  یہ مطالبہ کر رہی  ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، جس پر الزام لگ رہا ہے وہی کہہ رہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بناؤ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

علی محمد نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا سفر کوئی بہت  ہموار نہیں ہے اور یہ کہنا بھی  غلط ہو گا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں ہو رہا، مشکلات کو حل ہونے میں وقت لگتا ہے، اس تک پہنچنا ہی اہم بات ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملاقات کو پی ٹی آئی علی محمد

پڑھیں:

وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات ہونی چاہیے: گورنر کے پی

گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان بزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر فیصل کریم کا کہنا ہے کہ صوبےکے صنعت کاروں کو درپیش مسائل پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔

پاکستان بزنس فورم اسٹیٹ نے کہا کہ بینک صوبے میں نئی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مارک اپ تجویز کرے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے پاکستان بزنس فورم کی سفارشات کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہائی کرائی۔

فیصل کریم  نے کہا کہ خیبر پختون خوا سستی بجلی پیدا کرتا ہے، جس کا فائدہ یہاں کے تاجراور شہری کو نہیں مل رہا۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب 
  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے: سعید غنی
  • کوئی کتنا ہی ناراض ہو انصاف دباؤ کے بغیر ہونا چاہیے، آغا رفیق
  • عوامی فیصلوں کو ماننا چاہیے، کوئی ادارہ ریاست نہیں، وزیر بلدیات سندھ
  • وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات ہونی چاہیے: گورنر کے پی