سب میرین کیبل کی خرابی دور کردی، انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں، پی ٹی سی ایل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی خرابی کو دور کردیا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ وقت میں ٹھیک کردیا ہے، اور انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو،خرابی دور ہونے کے بعد میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔
پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے صبر اور تعاون کے لیے ان سے اظہارتشکر کرتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل بحال ہیں
پڑھیں:
اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار اسکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے گلگت کے لیے قومی ائیر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی گلگت کی اسکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سے اسکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔