حزب اللہ کے حامی امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حزب اللہ کے حامی امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری 20 جنوری سے شروع ہوجائے گی اور تین روز تک جاری رہے گی۔ العربیہ نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف امام اور پادری سمیت مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جو مشی گن کے شہرڈیئربورن کے کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ وہی امام ہشام ہیں جنھوں نے 2007 میں فوکس نیوز چینل کے پروگرام میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ امام شام نے کہا تھا کہ دہشت گرد جماعت ہونا آپ کا خیال ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ حزب للہ ایک لبنانی تنظیم ہے۔ اسی طرح 2006 میں ہی وہ حزب اللہ کی حمایت میں حسن نصر اللہ کی تصویر لے کر اسٹیج پر نمودار ہوئے تھے۔
انھوں نے ماضی میں اسرائیل کے خلاف سخت بیانات بھی دیئے تھے اور 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے اعلان پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور پرانے بیانات یاد دلائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں میں شرکت حزب اللہ
پڑھیں:
اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
لاہور:پنجاب اسمبلی میں میاں نواز شریف کینسر اسپتال کے قیام سے متعلق بل کی منظوری کا عمل کل پیر کے روز اس وقت تعطل کا شکار ہو گیا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی۔
کورم کی گنتی پر یہ بات سامنے آئی کہ اجلاس میں حکومتی بینچز سے مطلوبہ تعداد میں اراکین موجود نہیں تھے، جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس کو 22 اپریل (منگل) تک ملتوی کر دیا۔
مزید پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
ذرائع کے مطابق کورم مکمل نہ ہونے پر وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا، اور تمام حکومتی اراکین اسمبلی کو آئندہ اجلاس میں ہر صورت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے حکومتی اراکین اسمبلی کو پیغامات اور فون کالز کے ذریعے اجلاس میں شرکت کے لیے متحرک کریں۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر
اسی دوران ایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غلطی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو بھی اجلاس میں شرکت کا پیغام ارسال کر دیا گیا۔
غلطی سے بھیجا گیا یہ پیغام ایکسپریس نیوز کو موصول ہو گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی سطح پر کورم پورا کرنے کے لیے انتظامی مشینری کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔