بیرسٹر گوہر کے ذریعے تحریک انصاف جو دستک دے رہی تھی وہ اب کام میں آنا شروع ہوگئی ہے ، تجزیہ نگار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور تجزیہ نگار ماجد نظامی کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اقتدار میں واپسی کا راستہ کٹھن ہے اور اس میں ابھی بہت سے ’ اگر مگر ‘ موجود ہیں۔سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ماجد نظامی نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو کی اور پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں پر بھی اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کے ذریعے تحریک انصاف جو دستک دے رہی تھی وہ اب تھوڑا سا کام میں آنا شروع ہوگئی ہے اور ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ( ن ) اس پوزیشن میں نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جو حیثیت یا ان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو کوآرڈینیشن ہے اس میں ہم وہ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ وہ کوئی احتجاج کی صدا بلند کریں گے اور میرا خیال ہے کہ وہ ایک بار پھر سے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پراسیس آگے بڑھے گا، اور مسلم لیگ ن کا جو مزاحمتی گروپ ہے وہ اس پر آواز بلند کرے گا اور ہوسکتا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے جھنڈے تلے کھڑے ہونے کی کوشش کریں ۔عمران خان کی اقتدار میں واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی اقتدار میں واپسی کا راستہ کٹھن ہے اور اس میں ابھی بہت سے ’ اگر مگر ‘ موجود ہیں ۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے متعلق محمد عامر کا بیان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔
تحریکِ انصاف کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
اضافی دستاویزات میں سپریم کورٹ کا اکتوبر 2016ء کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔