حکومت پاکستان نے مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے کا واقعہ سے متعلق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کو فعال کر دیا ہے اور کرائسس رسپانس سینٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رباط (مراکش) میں پاکستان کے سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ موریطانیہ سے روانہ ہونے والی ایک مسافر کشتی جس میں 80 کے قریب مسافر سوار تھے، مراکش کی بندرگاہ ’دخلہ‘ کے قریب الٹ گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کشتی کے اس حادثے میں پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے افراد کو مراکش میں ’دخلہ‘ کے قریب ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رباط میں ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید برآں پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور ضروری معاونت فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم کو ’دخلہ‘ روانہ کر دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کو فعال کردیا گیا ہے اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ حکومتی اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت کے سی ایم یواوررباط میں پاکستان کے فوکل پرسنز کے رابطے کے لیے ان کے فون نمبرز اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ، اسلام آباد کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) سے رابطہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے، ٹیلی فون نمبر 051-9207887 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ  معلومات حاصل کرنے کے لیے ای میل آئی ڈی [email protected] پر بھی رابطہ کی جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق رباط مراکش میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے کے لیے رابعہ قصوری (قائم مقام سفیر) سے واٹس ایپ نمبر +212689522365 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ قونصلر اسسٹنٹ نعمان علی کا واٹس ایپ نمبر +923102204672 ہے، اعلامیے کے مطابق مزید معلومات دستیاب ہونے پرشیئر کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپین اسحاق ڈار دخلہ دفتر خارجہ رباط کرائسس سیل قائم کشتی حادثہ مراکش میڈرڈ مینجمنٹ یونٹ نائب وزیر اعظم وزیر اعظم وزیر خارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپین اسحاق ڈار دخلہ دفتر خارجہ کرائسس سیل قائم کشتی حادثہ مراکش میڈرڈ مینجمنٹ یونٹ اعلامیے کے مطابق مینجمنٹ یونٹ دفتر خارجہ جا سکتا ہے رابطہ کی سی ایم کے لیے

پڑھیں:

کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے  41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے  پیش نظر  کراچی کے  شہریوں کو احتیاط کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری  غیر ضروری  طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38،  پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
  • مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
  • نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارایک روزہ سرکاری دورے پرکابل پہنچ گئے ، دفترخارجہ