مراکش کشتی حادثہ؛ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزر اعظم محمد شہباز شریف نے اسپین جانے والی کشتی حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسپین جانے والی کشتی کے حادثے میں 40 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔ صدر مملکت نے کشتی کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا صدر مملکت نے کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔ اسپین جانے والی کشتی کے حادثے میں 40 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ، صدر مملکت کی جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مغربی افریقا سے اسپین کی جانب جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے تارکین وطن کی کشی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کشتی کے حادثے میں جانے والی کشتی شہباز شریف نے صدر مملکت بحق ہونے کا اظہار
پڑھیں:
وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
سٹی 42 : وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کئیل داس نے وزیراعظم کے رابطے پر اظہار تشکرکیا ۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد نے ڈنڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ حملہ کیا۔