اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
ترجمان دفترخارجہ نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں متعدد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ ایک کشتی مراکش کی بندرگاہ الداخلہ کے قریب الٹ گئی ہے جو 80 مسافروں کو لے کر موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کشتی میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے اور پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے افراد الداخلہ کے قریب ایک کیمپ میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم الداخلہ روانہ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکومتی اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
ترجمان دفترخارجہ نے وزارت خارجہ کے یونٹ اور رباط میں فوکل پرسنز کے رابطہ نمبر بھی جاری کردیے ہیں:
وزارت خارجہ اسلام آباد کے رابطہ نمبر: 051-9207887 ای میل: [email protected]، رباط میں پاکستانی سفارت خانے کے رابطہ نمبر: رابعہ قصوری قائم مقام سفیر: +212 689 52 23 65 نعمان علی (قونصلر اسسٹنٹ): +92 310 2204672 ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترجمان دفترخارجہ
پڑھیں:
سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
MADINA:سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔
حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں پاکستانی زائرین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تھا۔
مدینہ جاتے ہوئے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو خواتین کا تعلق گاؤں 228 / 9 آر سے اور تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے ہے، اسی طرح جاں بحق ہونے والے دو بزرگوں میں سے ایک کا تعلق 39/3 آر اور دوسرے کا تعلق داھرانوالہ سے ہے۔